آنے والے مہینوں میں کشمیرسے کنیا کماری ریلوے لنک کو لوگوں کیلئے وقف کیا جائے گا/ منوج سنہا

سرینگر /30دسمبر /

کشمیر کو کنیا کماری تک ریلوئے لائن کے ذریعے جوڑنے کی کوششوں کے بیچ وزیر اعظم نریندر مودی نے ورچول موڑ میں جموں کے کٹرا میں دوسری ”وندے بھارت “ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔

اس دوران جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ آنے والے مہینوں میںکشمیرسے کنیا کماری ریلوے لنک کو لوگوں کیلئے وقف کیا جائے گا۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے سنیچروار کے روز جموں کے کٹرا اور نئی دہلی کے درمیان ”دوسری وندے بھارت ٹرین “کو عملی طور پر جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقعہ پر مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ اور لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کے علاوہ دیگر سیول انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے ۔

اس موقعہ پر مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے علاقے کے لوگوں کو نئے سال کے تحفے پر دوسری وندے بھارت ٹرین کے تحفے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ مودی کے خطے کی مجموعی ترقی کیلئے کام کرنے کے عزم کی وجہ سے ممکن ہوا۔اس دوران جموںو کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منو ج سنہا نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں وزیر اعظم کی طرف سے کشمیر سے کنیا کماری ریلوے لنک کو لوگوں کے لیے وقف کیا جائے گا۔

نہ صرف جموں و کشمیر کے لوگ بلکہ پورا ملک بھی اس تاریخی پروجیکٹ کی تکمیل کا انتظار کر رہا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اودھم پورسرینگربارہمولہ ریلوے لنک کا زیر تعمیر 111 کلومیٹر کٹرابانہال سیکشن اگلے چار ماہ کے اندر مکمل ہونے کا امکان ہے، جو کشمیر کو ٹرین کے ذریعے کنیا کماری سے جوڑتا ہے۔ منو ج سنہا نے کہا کہ آج، وزیر اعظم کے ذریعہ چھ وندے بھارت ٹرینوں میں سے ایک کو خصوصی طور پر شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا سے نئی دہلی تک کے روٹ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ یہ جموں و کشمیر کے لیے دوسری وندے بھارت ٹرین ہوگی۔ یہ اس مرکز کے زیر انتظام علاقے کو ترقی دینے کے لیے مودی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں اور کشمیر اور ملک کے باقی حصوں کے درمیان رابطے میں بہتری آئی ہے۔خیال رہے کہ ’پہلی وندے بھارت ٹرین ‘کو اکتوبر 2019 میں کٹرا اور نئی دہلی کے درمیان جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا تھا اور اب تک 94 لاکھ زائرین وشنو دیوی کی زیارت کر چکے ہیں اور اس سال کے آخر تک یاتریوں کی تعداد 95 لاکھ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

Comments are closed.