آلوک کمار نے گورنمنٹ ڈِگری کالج برائے خواتین اننت ناگ کا دورہ کیا
اننت ناگ/11اگست
پرنسپل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم آلوک کمار نے آج گورنمنٹ ڈِگری کالج برائے خواتین اننت ناگ کا دورہ کیا۔
اُنہوں نے دورے کے دوران کالج کے نئے ایکسیس کنٹرول سسٹم کا اِفتتاح کیا اور ” ایک پیڑ ماں کے نام“کے بینر تلے شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ اُنہوں نے کالج کی سہولیات اور بُنیادی ڈھانچے کا بھی جائزہ لیا۔
پرنسپل سیکرٹری نے کالج کی ترقی پر اطمینان کا اِظہار کرتے ہوئے طلبا¿کی رسائی اور استطاعت کو بڑھانے کے لئے اِنتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔
اُنہوں نے طلبا¿، فیکلٹی اور معاون عملے کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی اور این سی سی کیڈٹوں کو اُن کے شاندار گارڈ آف آنرکے لئے سراہتے ہوئے اور تدریسی فیکلٹی کو قیمتی مشورے فراہم کیا۔ ان کی سفارشات میں تدریس میں لگن وخلوص کو فروغ دینا اور مشنری جوش و جذبے کے ساتھ معاشرے میں اپنا حصہ اَدا کرنا شامل تھا۔
آلوک کمار نے طلبا¿ کے لئے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لئے کالج کے بنیادی ڈھانچے اور ہیومن ریسورسز کا اِستعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ ناظم سکولی تعلیم تصدق حسین میر اور مشن ڈائریکٹر سماگراہ شکشھا راکیش مگوترا بھی تھے۔
کالج پرنسپل پروفیسر ( ڈاکٹر ) مسعود احمد ملک نے پرنسپل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم آلوک کمار کے دورہ کے لئے اُن کا شکریہ اَدا کیا اور یقین دِلایا کہ کالج بہترین کارکردگی کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔
Comments are closed.