آلوک کمار نے سرینگر میں اسمبلی کمپلیکس کا معائینہ کیا

سرینگر/07 اکتوبر

پرنسپل سیکرٹری اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آلوک کمار نے آج سری نگر میں اسمبلی کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کیا۔
پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ ڈائریکٹر اسٹیٹس کشمیر،جموں طارق حسین گنائی کے علاوہ اسمبلی اور اسٹیٹس دونوں محکموں کے دیگر سینئر افسران بھی تھے۔

آلو ک کمار نے دورے کے دوران اسمبلی کمپلیکس کے مختلف حصوں کا مکمل معائینہ کیا اور آئندہ قانون ساز اجلاسوں کے لئے موجودہ بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے اسمبلی کمپلیکس کو قانون سازی کی سرگرمیوں کے ایک اہم مرکز کے طور پر اہمیت پر زور دیا اور بدلتے ہوئے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے جاری دیکھ ریکھ اور جدید کاری کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

مزید برآں ، پرنسپل سیکرٹری نے اسمبلی اور اسٹیٹ محکموں کے افسران کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی تاکہ جموں و کشمیر اسمبلی اجلاس سے پہلے کمپلیکس کی فعالیت اور جمالیاتی اپیل دونوں کو بڑھانے کے مقصد سے حکمت عملی تلاش کی جاسکے۔

Comments are closed.