آفتاب مارکیٹ سرینگر میں 20سے زائد دکانیں سیل
سرینگر/یکم فروری/
ضلع انتظامیہ سرینگر نے ”آفتاب مارکیٹ “ میں سرکاری زمین پر تعمیر کئے گئے 20دکانوں کو سیل کر دیا ہے ۔
اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق لالچوک سرینگر میں قائم آفتاب مارکیٹ میں انتظامیہ نے 20سے زائد دکانوں کو سیل کر دیا گیا جن کے بارے میںبتایا جاتا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر قبضے میں لی گئی سرکاری اراضی پر تھے ۔ حکام نے بتایا کہ 2.7کنال اراضی پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا گیا تھا، جہاں 20 سے زائد دکانیں بنائی گئی تھیں۔ان کو سیل کرد یا گیا ہے
انہوں نے بتایا کہ حکام کو آفتاب مارکیٹ میں زمین پر غیر قانونی قبضے کی شکایت موصول ہوئی تھی جہاں 20 سے زائد دکانیں کھڑی کی گئی تھیں اور غیر قانونی قابضین کو بے دخلی کے نوٹس بھی جاری کیے گئے تھے لیکن وہ خالی کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد ہم نے دکان کو سیل کرنا شروع کر دیا ۔
Comments are closed.