آغا روح اللہ کا پلٹ وار، ملکم ایکس کی مشہور انالوجی ‘ ہاوس نگرانی اینڈ فیلڈ نگرو’ کا حوالہ دے کر سیاسی طوفان برپا کیا
سری نگر24دسمبر(یو این آئی)ٓجموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور ممبر اسمبلی حضرت بل سلمان علی ساگر اور ممبر پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی اب آمنے سامنے آگئے ہیں۔
نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور رکن پارلیمان آغا روح اللہ نے منگل کے روز ملکم ایکس کی مشہور انا لوجی ‘ ہاوس نگرانی اینڈ فیلڈ نگرو’ کا حوالہ دے کر سیاسی طوفان برپا کر دیا۔
سیاسی مبصرین نے آغا روح اللہ کی ٹویٹ پر کہا :’آغا روح اللہ نے ملکم ایکس کی مشہور انالوجی ’ہاوس نگرانی اینڈ فیلڈ نگرو‘ کا حوالہ دے کربہت کچھ کہا ہے۔ ‘
ایک تجزیہ کار نے کہاکہ پارٹی کے بڑھتے ہوئے دباو کے باوجود بھی آغا روح اللہ پیچھے ہٹنے کے بجائے خود کو مظلوموں کی آواز کے طورپر اپنے آپ کو پیش کر رہے ہیں۔
روح اللہ کی پوسٹ نے سیاسی بحث چھیڑ دی ہے ، کئی تجزیہ کار اسے نیشنل کانفرنس کے اندر اصلاح کے طورپر دیکھ رہے ہیں اور کچھ کا ماننا ہے کہ ممبر پارلیمنٹ آغا روح اللہ بڈگامی نے واضح کیا ہے کہ وہ ریزرویشن کے معاملے پر طلبا کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔
دریں اثنا نیشنل کانفرنس نے ابھی تک روح اللہ کے تازہ ترین ریمارکس پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا ہے۔
Comments are closed.