آری ہل پلوامہ میں مسلح تصادم جاری ، ایک ملی ٹنٹ از جاں
سرینگر، 30 نومبر
پلوامہ ضلع کے آری ہل علاقے میں جمعرات کی شام سرکاری فوج اور ملی ٹنٹوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں ایک ملی ٹنٹ مارا گیا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ایک ملی ٹنت مارا گیا ہے، جس کی شناخت کا پتہ لگایا جا رہا ہے جب کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
قبل ازیں ایک اہلکار نے بتایا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع پر ایک کورڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ جب فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی کی گئی جس سے انکاؤنٹر شروع ہوا۔
Comments are closed.