آج شام سے برفباری اور بارش کی پیشگوئی ، زمینی رابطہ میں خلل ہو سکتا ہے / محکمہ موسمیات

سرینگر / 28فروری / ٹی آئی نیوز

محکمہ موسمیات نے منگل کو جموں و کشمیر میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی برف باری اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر کے بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی برفبار ی یا بارش جبکہ جموں صوبے میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ آج شام سے 2مارچ تک موسم مجموعی طور پر خراب ہی رہے گا جس کے بعد 3مارچ سے موسم بہترہوگا

انہوں نے کہا کہ موسمی نظام کے دوران سرینگر جموں شاہراہ ،سنتھن ٹاپ، سدنا ٹاپ وغیرہ جیسے راستوں پر گاڑیوں کی نقل و حمل متاثر ہو سکتی ہے

Comments are closed.