آبی گزر سرینگر میںدوران ڈیوٹی پولیس افسر حرکت قلب بند ہونے سے فوت
سرینگر /22مارچ / ٹی آئی نیوز
سرینگر کے آبی گزر علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب دوران ڈیوٹی پولیس آفیسر حرکت قلب بند ہونے سے بے ہوش ہو گیا جس کے بعد اس کی موت واقع ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس آفیسر جس کی شناخت اے ایس آئی مشتاق احمد ساکنہ کرناہ کپواڑہ کے بطور ہوئی دوپہر کو کوٹھی باغ کے پولیس دائرہ اختیار میں آبی گزر علاقے میں ڈیوٹی کے دوران بے ہوش ہو گیا۔
اسے فوری طور پر علاج کیلئے پولیس کنٹرول روم اسپتال لے جایا گیا لیکن بدقسمتی سے اسپتال میں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
Comments are closed.