آئی جی پی کشمےر کی جانب سے 716 پولیس اہلکاروں کے حق میں ترقی کے احکامات صادر

سرینگر 25فروری//

انسپکٹرجنرل آف پولےس شری و ی کے بر دی (آئی پی اےس) نے 716 پولےس اہلکاروں کے حق مےں ترقی کے ا حکمات صادر کئے ہےں۔

زونل پولےس ہےڈکواٹر کی محکمانہ پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر آئی جی پی کشمیرشری و ی کے بر دی-IPS نے 716 کانسٹیبلوں کو ایس جی کانسٹبل کے عہدے پر ترقیوں کے احکامات صادر کے۔

آئی جی پی کشمیر نے ترقی پانے والے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تن دہی محنت اور لگن کے ساتھ اپنی ڈےوٹی کے فرائض سر انجام دےتے رہےں گے۔

Comments are closed.