آئی جی پی کشمیر اور جی او سی وکٹر فورس نے جنوبی کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

سرینگر /26دسمبر /

جنوبی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا مجموعی جائزہ لینے کیلئے اونتی پورہ میں جنرل آفیسر کمانڈر وکٹر فورس اور انسپکٹر جنر ل آف پولیس کشمیر زون کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔

سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق فوج کے وکٹر فورس ہیڈکواٹر اونتی پورہ میںایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی ۔ دفاعی ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میٹنگ وکٹر فورس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل بلبیر سنگھ اور آئی جی پی کشمیر زون وی کے بردی کی صدارت میںہوئی جبکہ میٹنگ میں ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رئیس محمد بٹ کے علاوہ جنوبی کشمیر کے تمام ایس ایس پیز اور فوج کے اعلیٰ افسران شامل تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران جنوبی کشمیر میں مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ تمام ایس ایس پیز نے آئی جی پی کشمیر اور جی او سی وکٹر فورس کو سیکورٹی صورتحال اور امن و امان کے بارے میں جانکاری دی ۔

معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ میں زور دیا گیا کہ تما م علاقوں میں امن و امان کی بحالی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے جبکہ ساتھ ہی آفیسران پر زور دیا گیا کہ وہ ایسے شر پسند عناصر پر کڑی نگا ہ رکھیں جو امن میں خلل ڈالنے میںملوث ہو اور ان کے خلاف سختی سے نمٹا جائے ۔

Comments are closed.