آئی جی پی اور صوبائی کمشنر کی صدارت میں پولیس کنٹرول روم میں میٹنگ منعقد

انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وی کے بردی نے صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری کے ساتھ پولےس کنٹرول روم کشمیر میں پولیس اور سول انتظامیہ دونوں کے سینئر افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں یوم آزادی کی تقریبات، ترنگا ریلی اور بلیدان ستمب کے افتتاح جیسے آئندہ پروگراموں کے انتظامات کو حتمی شکل دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

میٹنگ میں آئی جی پی ٹریفک جموں و کشمیر، ڈی آئی جی آرمڈ کشمیر، ڈی آئی جی سی کے آر سرینگر، ڈی سی سرینگر، ڈائریکٹر ایس ایس ایف جموں و کشمیر، ایس ایس پی سری نگر، آایس ایس پی ٹریفک سٹی سرینگرنے شرکت کی۔ ایس ایس پی اے پی سی آر کشمیر، ایس ایس پی سیکورٹی کشمیر، ایس پی ایسٹ سٹی سری نگر، ایس پی سا¶تھ سٹی سری نگر، ایس ڈی پی او شہید گنج سری نگر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے آغاز میں چیئرنگ افسران کو متعلقہ افسران نے تقریبات کے محفوظ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

Comments are closed.