آئی جی بی ایس ایف کشمیر کا کپوارہ میں لائن آف کنٹرول کا دورہ
سری نگر، 5 دسمبر
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کشمیر فرنٹیئر کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اشوک یادو نے منگل کے روز شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول کے فارورڈ علاقوں کا دورہ کیا۔
اس دوران انہوں نے تمام رینکس کے ساتھ بات چیت کی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کی سراہنا کی۔
بی ایس ایف کشمیر نے منگل کے روز سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘آئی جی بی ایس ایف کشمیر اشوک یادو نے انتہائی موسمی چلینجوں میں یونٹ کی اسٹریٹجک تیاری کو یقینی بنانے کے لئے کپوارہ میں لائن آف کنٹرول کے فارورڈ علاقوں کا دورہ کیا’۔پوسٹ میں کہا گیا: ‘ اس دوران انہوں نے تمام رینکس کے ساتھ بات چیت کی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کی سراہنا کی’۔
Comments are closed.