آئندہ 24گھنٹوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی ، شبانہ درجہ حرارت میں بہتری آئی
سرینگر /10مارچ / ٹی آئی نیوز
ابر آلود موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹو ں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔
ادھر ہلکی بارشوں کی پیشگوئی کے چلتے رات کے درجہ حرارت میں بھی کافی بہتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق اتوار کے بعد دو پہر سے موسم نے کروٹ بدلی اور آسمان ابر آلود ہو گیا ۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ہلکی بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 13مارچ سے لیکر 17مارچ تک کبھی دھوپ ، کبھی ابر آلود اور کبھی بارشیں ہو سکتی ہے ۔
Comments are closed.