آئندہ پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت :دہلی عدالت میں انجینئر رشید کی حراستی پیرول کی درخواست مسترد

نئی دہلی/10 مارچ/ ٹی آئی نیوز

دہلی کی ایک عدالت نے جیل میں بند ممبر پارلیمنٹ برائے بارہمولہ انجینئر رشید کی آئندہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کیلئے حراستی پیرول کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج چندر جیت سنگھ نے درخواست کو خارج کر دیا اور 19 مارچ کو انجینئر رشید کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست پر حکم جاری کیا۔
خیال رہے کہ 3 مارچ کوعدالت نے این آئی اے سے عرضی کا جواب دینے کو کہا، جس کے بعد اس نے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
27 فروری کو ایڈوکیٹ وکیات اوبرائے کی طرف سے انجینئر رشید کیلئے دائر درخواست میں اس بنیاد پر راحت طلب کی گئی تھی کہ راشد ایک پارلیمنٹیرین ہیں اور انہیں اپنی عوامی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے آئندہ اجلاس میں شرکت کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.