آئندہ تین دنوں تک موسم مجموعی طور پر خشک جبکہ 29اور 30جنوری کو پھر سے برفباری کی پیشگوئی
سرینگر /25جنوری /
محکمہ موسمیات نے نیا موسمی کلینڈر جاری کرتے ہوئے آئندہ تین دنوں تک موسم ابر آلود رہنے کے بیچ خشک رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے 29اور 30جنوری تک پھر سے برفباری اور بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹنل کے آر پار تازہ برفباری اور بارشوں کے چلتے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 26جنوری کی صبح سے موسم مجموعی طو ر پر تین دنوں کیلئے خشک رہے گا ۔
محکمہ کے نائب ڈائریکٹر مختار احمد نے بتایا کہ پیشگوئی کے مطابق بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی برفباری اور بارشیں ہوئی ۔
انہوں نے کہا کہ بدھ کی شام سے موسم میں بہتری آنے کا سلسلہ شروع ہوگا اور مجموعی طورپر 26جنوری کی صبح سے 28جنوری تک موسم خشک رہے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ان دنوں اگرچہ کچھ کچھ وقت ابر آلود رہنے کی توقع ہے تاہم بارشوں اور برفباری کا کوئی امکان نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور مغربی ہوائیں جموں کشمیر کو 29جنوری میں اثر اندوز ہو گا اور 29اور 30جنوری کو میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری اور بارشیں ہونے کا امکان ہے تاہم اس کے بعد موسم 4فروری تک مجموعی طور پر خشک ہی رہے گا ۔
انہوں نے کہا کہ میدانی علاقوں خاص طور پر سرینگر اور وسطی کشمیر کے علاقوں میں کسی بھی بھاری برفباری کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم بالائی علاقوں میں 6سے 8انچ تک برف ہو سکتی ہے ۔
Comments are closed.