آئندہ بجٹ میں کاروباری برادری کے لیے مالیاتی پیکج رکھا جائے، کشمیر ٹریڈ الائنس کا مطالبہ

سری نگر:
کشمیر ٹریڈرز الائنس کو آنے والے بجٹ سے بہت زیادہ توقعات ہیں اور اس نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ تاجر برادری کے لیے ایک خصوصی مالیاتی پیکج فراہم کرے تاکہ وہ کووڈ کے بعد کاروباری سست روی کا سامنا کر سکیں۔

کشمیر ٹریڈ الاینس کے صدر اعجاز شاہدار،نے ایک بیان میں کہا کہ مارکیٹ میں مندی ہے اور تاجروں کو اپنی ضروریات پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بازاروں میں مالی آمد کی ضرورت ہے کیونکہ کشمیر میں کویڈ کے بعد کا معاشی ماحول ابھی تک ٹھیک نہیں ہوا ہے۔

اعجاز شاہدار نے کہا کہ کشمیر کی تاجر برادری پچھلی تین دہائیوں سے بھاری نقصانات کا سامنا کر رہی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ حکومت وادی میں کاروبار کو بحال کرنے کے لیے ایک خصوصی جامع پیکیج فراہم کرے۔ کے ٹی اے نے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے بجٹ24-2023 کو حتمی شکل دینے سے پہلے کشمیر کی کاروباری برادری کی صورتحال کو ذہن میں رکھیں۔

Comments are closed.