کے سی تیگی کشمیر کے تین روزہ دورے پر وارد،کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اسمبلی انتخابات کے بارے میں جانکاری جاصل کی

0 32

سرینگر /07جولائی / کے پی ایس: سابق ممبر پارلیمنٹ اور ترجمان و قومی جنرل سیکرٹری جنتادل یوناٹئیڈ(جے ڈی یو ) کے سی تیگی وادی کشمیر کے تین روزہ دورے پر وارد ہوئے جس دوران انہوں نے ریاست جموں کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ تین روزہ دورے کے پہلے دن کے سی تیگی نے مختلف وفود سے ملاقات کی جس دوران کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا جبکہ آنے والے اسمبلی انتخابات کے بارے میں بھی انہیں جانکاری فراہم کی گئی ۔ تعمیل ارشاد کے ساتھ بات کرتے ہوئے جنتا دل یوناٹئیڈ کے ترجمان و قومی جنرل سیکرٹری کے سی تیگی نے بتایا کہ تین روزہ دورے کے پہلے دن انہوں نے مختلف وفود سے ملاقات کی جس دوران ریاست خاص کر وادی کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات کے دوران آنے والے اسمبلی انتخابات بھی زیر بحث آئے اور کہا کہ جنتا دل یوناٹئیڈ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کیلئے بالکل تیار ہے ۔ انہوں نے نوجوان پر زور دیا کہ وہ تشدد کے راستے کو ترک کرکے ریاست جموں کشمیر میں مجموعی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کلیدی رول ادا کریں اور جمہوری عمل میںبڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ریاست جموں کشمیر میں امن و امان قائم ہو سکے اور ریاست میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا با ب رقم ہو سکے ۔ وفود سے ملاقات کے دوران ان کے ہمراہ جے ڈی یو کے ریاستی صدر جی ایم شاہین کے علاوہ پارٹی سے وابستہ کئی ممبران بھی تھے ۔

تبصرے
Loading...