جموں و کشمیر بینک نے ضلع پولیس لائنز سوپور میں کیااے ٹی ایم کا افتتاح

0 35

سرینگر : بینکنگ سہولیات کو ریاست کے ہر کونے اور ہر طبقے تک پہنچانے کا عزم لئے جموں و کشمیر بینک نے سنیچر کو ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سوپور کے تُلی بل احاطے میں ایک نئی آٹو میٹڈٹیلر مشین (ATM) کا افتتاح کیا۔ اس اے ٹی ایم کا افتتاح سینئر سپر انٹنڈنٹ پولیس سوپور جاوید اقبال نے کیا جنکے ہمراہ زونل ہیڈ کشمیر نارتھ کرن جیت سنگھ ، بینک کے کئی معتبر گاہک، پولیس محکمے اور بینک کے کئی اعلیٰ افسراں تھے۔اے ٹی ایم افتتاح کرنے کے بعد ایس ایس پی سوپور نے کہا کہ یہ ATMپولیس عملے کے علاوہ عام لوگوں کیلئے نہایت سود مند ثابت ہوگا جسکے لئے ہم جے کے بینک کے مشکور و ممنوں ہیں ۔ بینک کے زونل ہیڈ نارتھ نے کہا کہ بینک اس جانب پر عزم ہے کہ عوام کو بہتر سے بہتر اور گھر گھر بینکنگ سہولیات پہنچائی جائے ۔ اس آٹو میٹڈ مشین سمیت اب ملک بھر میں جے کے بینک ٹیلر مشینوں کی تعداد 1305 ہوگئی ہے۔

تبصرے
Loading...