ٹنل کے آر پار موسمی صورتحال بدستور خراب ، بالائی علاقوں میں تازہ نرفباری ، میدانی علاقوں میں بارشیں

سرینگر /09نومبر / ٹی آئی نیوز

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق ٹنل کے آر پار اور خطہ پیر پنچال میں ایک مرتبہ پھر موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی جس کے ساتھ ہی بالائی علاقوں میں تازہ برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی
بدھ کی اعلیٰ الصبح سے ہی ابر آلود موسمی صورتحال کے چلتے سرینگر سمیت وادی کے بیشتر علاقوں میں بارشیں ہوئی جبکہ گلمرگ ، سونہ مرگ اور زوجیلا کے ساتھ ساتھ پیر کی گلی کے مقام پر تازہ برفباری ہوئی ۔
ادھر محکمہ موسمیات نے 11نومبر کے بعد دوپہر تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے

Comments are closed.