بھارتی دفاعی صنعت ترقی پسند اصلاحات کے ذریعہ گذشتہ آٹھ سالوں سے یکسرتبدیلی کا مشاہدہ کر رہی ہے/ راجناتھ سنگھ

سرینگر /20اکتوبر /
امریکی کمپنیوں کو بھارت میں مینوفیکچرنگ یونٹس قائم کرنے اور ہندوستانی صنعتوں کے ساتھ ٹیکنالوجی کے تعاون میں فروغ دینے کی دعوت دیتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارتی دفاعی صنعت ترقی پسند اصلاحات کے ذریعہ گذشتہ آٹھ سالوں سے یکسرتبدیلی کا مشاہدہ کر رہی ہے۔
مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق گجرات کے گاندھی نگر میں امریکہ بھارت دفاعی تعاون میں فرنٹیئرز: نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی، انوویشن اور میک ان انڈیا 12ویں ڈیف ایکسپو کے ایک حصے کے طور پر یو ایس انڈیا بزنس کونسل (یو آئی بی سی) اور سوسائٹی آف انڈین ڈیفنس مینوفیکچرس کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقدایک سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارتی دفاعی صنعت ترقی پسند اصلاحات کے ذریعہ گذشتہ آٹھ سالوں سے یکسرتبدیلی کا مشاہدہ کر رہی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان اصلاحات نے کاروبار کرنے میں سہولت پیدا کرنے کے لئے مختلف اقدامات کی شفافیت،پیشین گوئی اور ادارہ سازی کے ذریعہ بھارتی صنعت کی ترقی کیلئے ایک سازگار ماحول پیدا کیا ہے۔وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ ”آتم نر بھر بھارت“کی راہ پالیسی فریم ورک کا ایک جامع مجموعہ ہے جو دوست ممالک سے تعلق رکھنے والے معروف اداروں اور اصل سازوسامان کے مینوفیکچررز (او ای ایمز) کے ساتھ تعاون،شراکتداری اوراشتراک کےساتھ دیسی تکنیکی اور پیداواری صلاحیت اوراہلیت پیدا کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی منڈی کے ساتھ ساتھ برآمد کار دوست ملکوں کے لئے بھارت میں مینو فیکچرنگ کا ایک نظریہ ہے اور وہ یہ ہے کہ ”میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ‘اہم مقصد بھارت کی مسلح افواج کی ضروریات کو پورا کرنا ہے اور ساتھ ہی ساتھ عالمی مطالبات کو پورا کرنے کے لیے غیر ملکی او ای ایمز کی عالمی سپلائی چینز سے طویل مدتی روابط پیدا کرنا ہے۔ ان رابطوں کے ذریعہ، بھارت آزاد دنیا کیلئے ایک محفوظ اور لچکدار عالمی سپلائی چین کے لیے تعاون دینے کا منتظر ہے تاکہ ہماری قوم اور ہمارے شراکت داروں بشمول امریکہ کے لیے دفاعی ساز و سامان اور دیگر اسٹریٹجک مواد تک بلاتعطل اور قابل اعتماد رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔راجناتھ سنگھ نے کہا جیسے جیسے بھارت کی دفاع پر مبنی ضروریات بڑھ رہی ہے،امریکہ کی نجی شعبے کی کمپنیاں ’بھارت میں تخلیق‘ اور’بھارت سے برآمد‘ کے وسیع امکانات تلاش کر سکتی ہیں۔انہوں نے س مقصد کو حاصل کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے متعدد اقدامات پربھی روشنی ڈالی، جس میں بھارتی صنعت کی زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے نیز غیر ملکی کمپنیوں کوبھارت میں تیاری کے لیے راغب کرنے کی خاطر خریداری کے زمروں میں تعداد میں اضافہ شامل ہے۔ ”

Comments are closed.