بارشوں کے بعد سرینگر جموں شاہراہ کچھ گھنٹوں تک بند، بعد میں پھر بحال
سرینگر:25ستمبر
ٹنل کے آر پار موسلاداربارشوں کے بعد سرینگر جموں شاہراہ کے کچھ مقامات پر پسیاں گرآئی جس کے بعد کچھ وقت تک ٹریفک کی نقل و حمل بند ہوئی تاہم بعد میں اس کو دوبارہ بحال کیا گیا
محکہ ٹریفک کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بارشوں کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے مقام پر پسیاں گر آئی تھی جس کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کچھ وقت تک بند رہی تاہم اس کے ساتھ ہی مشینری کوکام پر لگایا گیا اور بعد میں ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی
Comments are closed.