لیفٹنٹ گورنرنے پلوامہ میں 120 فٹ اونچا قومی پرچم قوم کو وقف کیا

پلوامہ/18ستمبر
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج پلوامہ میں 120 فٹ اونچا قومی پرچم قوم کو وقف کیا۔اُنہوں نے ترنگا لہرایا اور منی سیکرٹریٹ پلوامہ میں گارڈ آف آنر حاصل کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ترنگا ایک قوم ، ایک احساس اور ایک شناخت کی علامت ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ہماری عظیم قوم کااعزاز اور فخر ہے ، یہ ہمارے آباءو اجداد کے خوابوں اور ہمارے نوجوانوں کی اُمنگوں کا عکاس ہے۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع میں 9.11 کروڑ روپے کے مختلف نوجوانوں پر مبنی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جس میں چار کروڑ روپے کی لاگت سے ڈسٹرکٹ یوتھ سینٹر ، دوکروڑ روپے کی لاگت سے ڈسٹرکٹ یوتھ لائبریری، مشن یوتھ کے یوتھ انگیج منٹ پروگرام کے تحت ایک کروڑ روپے کی لاگت سے مقابلہ جاتی اِمتحانات کے لئے کونسلنگ سینٹر، ٹی ایس پی کے تحت دیہی بی پی او اور آئی ٹی اوِی ایس اکیڈیمی کا قیام دو کروڑ روپے کی لاگت سے اور نکاس پلوامہ میں 11.63 لاکھ روپے کی لاگت سے یوتھ کلب کم کافی شاپ اور پبلک پارک کی تعمیر شامل ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ نئے اَقدامات کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا ، خود ترقی کے قابل بنانا، ہنروں کو تیز کرنا اور ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں ان کی مدد کرنا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ یوتھ سینٹر نوجوانوں کو کھیلوں ، تفریح اور ہنر مندی کی جدید سہولیات فراہم کرے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ یوتھ لائبریری کی تکمیل پر مقامی نوجوانوں کو بہتر تعلیمی مدد اور پڑھنے کی جگہ ، بک بینک ، ڈیجیٹل لائبریری ، سمارٹ کلاس روم اور ڈسکشن روم جیسی سہولیات میسر ہوں گی۔
منو ج سِنہا نے کہاکہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا، معیاری تعلیم فراہم کرنا اور انہیں مستقبل کے رہنما بننے کے لئے تیار کرنا ہماری اوّلین ترجیح ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کونسلنگ سینٹر یوپی ایس سی اور جے کے پی ایس سی سے منعقد کئے جانے والے مسابقتی اِمتحانات کے خواہشمندوں کے لئے ایک وَن سٹاپ کا کام کرے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ پلوامہ میں 100 نشستوں والی رورل بی پی او اور آئی ٹی اینبلڈ سروسز اکیڈیمی ( آئی ٹی اِی ایس ) کے ساتھ 30 نشستوں کی ٹریننگ اکیڈمی قائم کی جارہی ہے جس سے پلوامہ ضلع کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو براہِ راست روزگار ملے گا اورپلوامہ ضلع کی لڑکیاں اور ٹریننگ اکیڈمی تیزی سے بڑھتے ہوئے آئی ٹی اِی ایس سیکٹر کے لئے ایک نیا ٹیلنٹ پول بنائے گی ۔

Comments are closed.