جنوبی کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی مہم ، چار اسمگلر گرفتار
سرینگر :14ستمبر
سماج سے منشیات کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے شوپیاں اور پلوامہ میں 04 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاءبرآمد کرکے ضبط کی۔
پلوامہ پولیس کو ایک خاص اطلاع ملی کہ فیاض احمد بٹ ولد غلام رسول بٹ ساکن پارےگام نامی شخص ممنوعہ اشیاءکی فروخت کرتا ہے اور اس نے اپنے رہائشی مکان میں بڑی مقدار میں ممنوعہ اشیاءبھی جمع کر رکھی ہیں۔پلوامہ پولیس نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں گا¶ں پارےگام میں مذکورہ مکان پر چھاپہ مارا۔ تلاشی کے دوران گھر سے 77 کلو پوست کا بھوسا برآمد ہوا۔ ملزم پولیس کی موجودگی کو دیکھ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
تھانہ پولےس پلوامہ نے اس سلسلے میں، کےس زےر اےف آئی آر نمبر267/2022۔ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
پلوامہ پولیس عام لوگوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ آگے آئیں اور منشیات کے متعلق معلومات کو متعلقہ پولےس ےونٹ کے ساتھ شیئر کریں، تاکہ اس مےں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جاسکے۔
اسی دوران شوپیاں میں، پولیس اسٹیشن ہیر پورہ کی ایک پولیس پارٹی نے مغل روڈ پر دبجان کے نزدےک ناکہ چےکنگ کے دوران اےک ٹرک زےر رجسٹریشن نمبر PB 02 EH 4676 جس میں چار افراد سوار تھے۔جن کی شناخت شرنجیت سنگھ ولد بلویندر سنگھ ساکنہ کھپڑ کھیری امرتسر پنجاب، محمد رفیق گنائی ولد عبدالعزیز گنائی ساکنہ حرمین شوپیاں، راج کمار ولد شام لال ساکنہ پنڈ بگھا پنجاب اور گرجنت سنگھ ساکن پنجاب کے طور پر ہوئی ہے کی تلاشی لی ۔ تلاشی کے دوران،ان کے قبضے سے 325 کلو گرام پوست کا بھوسا برآمد ہوا۔
اسی مناسبت سے متعلقہ تھانے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
کمیونٹی ممبران سے درخواست ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.