بڈگام میں شہری کی نعش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی،پولیس نے تحقیقات شروع کردی
بڈگام؛12ستمبر
وسطی ضلع بڈگام کے آرتھ علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب علاقے کے باغات میں ایک شہری کی نعش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی
پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہری کی شناخت طاریق احمد میر ولد عبدالغنی میر ساکنہ ورڈن بڈگام کے بطور ہوئی ہے
پولیس کے مطابق مقامی لوگوں نے نعش علاقے میں دیکھی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا اور پولیس کی ٹیم نے جائے واردات پر پہنچ کر نعش اپنی تحویل میں لی
پولیس کے مطابق معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقت شروع کر دی گئی ہے
Comments are closed.