دو دن قبل غر قاب ہوئے بانہال کے مزدور کی نعش دریائے جہلم سے بر آمد

سرینگر /03ستمبر / ٹی آئی نیوز

سرینگر کے سونہ وار علاقے میں ریت نکالنے کے دوران دو دن قبل دریائے جہلم میں غر قاب ہوئے مزدور کی نعش بر آمد کر لی گئی ہے
پولیس نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 22سالہ جعفر وانی ساکنہ بانہال دو روز قبل سرینگر کے سونہ وار علاقے میں اس وقت دریائے جہلم میں ڈوب کر غر قاب ہو گیا تھا جب وہ ریت نکالنے میں مصروف تھا
انہوں نے بتایا کہ مزدور کے غر قاب ہونے کے ساتھ بچاﺅ آپریشن شروع کر دیا گیا اور سنیچروار کی صبح دو روز بعد مزدور کی نعش راجباغ کے نزدیک بر آمد کر لی گئی
پولیس کے مطابق ضروری لوازمات کی ادائیگی کے بعد نعش آخری رسومات کیلئے لواحقین کے سپرد کی جائے گی

Comments are closed.