یونین کبنٹ میں جموں کشمیر آفیشل لنگویج بل منظور؛اردو ، کشمیر ، ڈوگری ، ہندو اور انگریزی زبانیں سرکاری قرار

سرینگر /02ستمبر: یوٹی جموں کشمیر کیلئے سرکاری زبان کے حوالے سے یونین کیبنٹ نے آج آفیشل بل 2020کو منظوری دی ہے جس میں اردو سمیت دیگر پانچ زبانیں سرکاری قراردی گئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر کو مرکزی زیر انتظام کشمیر بننے کے بعد پہلی بار جموں کشمیر کیلئے سرکاری زبان کی بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرکے یونین کیبنٹ نے جموں کشمیر لنگویجز بل 2020کو منظوری دی ۔ اس میں اردو سمیت پانچ زبانیں شامل ہیں جن میں اردو ، کشمیری، ہندی ، انگریزی اور ڈوگری ہے ۔ زرائع کے مطابق یہ اقدام یونین سرکاری نے عوامی مطالبات کے پیش نظر اُٹھایا ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس 5اگست کو جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکیاس کو مرکزی زیر انتظام علاقہ قراردیا گیا تھا جبکہ ریاست جموں کشمیر سے لداخ کو الگ کرکے اس کو بھی مرکزی زیر انتظام علاقہ قراردیا گیا ۔ اس اقدام کے بعد جموں کشمیر میں یہ تاثر تھا کہ اب جموں کشمیر میں اردو اور کشمیری زبان کو سرکاری زبان سے ختم کیا جائے گا اور یہاں پر اب ہندی اور انگریزی ہی سرکاری زبانیں ہوں گی ۔

Comments are closed.