سید عابد رشید شاہ نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کا عہدہ سنبھالا
افسران سے تعارفی میٹنگ ، پلوامہ ورکنگ جنرنلسٹ ایسوسی ایشن کاشاندار استقبال
اعجاز ڈار
پلوامہ /21فروری /: سید عابد رشید شاہ نے جمعرات کو ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کا عہدہ سنبھالا۔عہدہ سنبھالنے پر پلوامہ ورکنگ جنرنلسٹ ایسوسی ایشن نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔کے پی ایس کے مطابق انتظامیہ میں بھاری پھیر بدل کے بعد سید عابد رشید شاہ ( آئی اے ایس ) کو ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کے بطور تعینات کیا گیا ۔ تعیناتی کے بعد سید عابد رشید شاہ نے جمعرات کو ضلع ترقیاتی پلوامہ کا عہدہ باضابطہ طور سنبھالا۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر نے افسران کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ کی صدارت کی ۔میٹنگ کے دوران نئے ضلع ترقیاتی کمشنر کو افسران نے موجودہ صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔جس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سید عابد رشید شاہ نے کام میں شفافیت لانے اور انتظامیہ کو جوابداہ بنانے پر زور دیا ۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے مسائل کو اولین ترجیحات میں حل کرنے کی کوشش کریں تاکہ لوگوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑا ۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض تن دہی اور لگن کے ساتھ انجام دیں ، اسی دوران پلوامہ ورکنگ جنرنلسٹ ایسوسی ایشن نے صدر شاہ ارشاد قادری کی سربرائی میں سید عابد رشید کو ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کے عہدہ سنبھالنے پر ان کا والہانہ استقبال کیا جس کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر اور صحافیوں کے مابین تعارفی میٹنگ بھی ہوئی ۔ جس دوران پلوامہ کے صحافیوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کے سامنے کئی اہم مطالبات رکھیں جن میں خاص طور پر پریس کلب کا قیام قابل ذکر تھا جس پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سید عابد رشید نے ان کی یقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبات کو جلد ہی عملی جامہ پہنایا جائے گا ۔
Comments are closed.