ریاسی جموں میں جنگلی جانوروں کا قہر، چار سالہ بچے کی چیر پھاڑ کرکے اسکو موت کی آغوش میں پہنچا دیا
سرینگر/18دسمبر: ریاسی کے مہورہ علاقے میں سوموار کی شام اس وقت خوف و دہشت پھیل گیا جب خونخوار چیتے نے چار سالہ بچے کی چیر پھاڑ کرکے اسے مو ت کی آغوش میں پہنچا دیا ۔ اسی دوران معلوم ہو اہے کہ علاقے میں جنگلی جانوروں کی موجودگی سے لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کے مہورہ ریاسی علاقے میں گزشتہ شام اس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب علاقے میں ایک خونخوار چیتے نے چار سالہ بچے وسیم اکرم کو اٹھا کر نزدیکی جنگلات میں پہنچا یا جس کے بعد انکی چیر پھاڑ کی جس کے نتیجے میں وہ موت کی اغوش میں چلا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ منگل کی صبح جنگلات سے چار سالہ بچے کی نعش بر آمد کی گئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ نو عمر بچے کو اسپتال پہنچنے کی کوشش کی گئی تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرارد یا ۔ اسی دوران مقامی لوگوں نے علاقے میں جنگلی جانوروں کی موجودگی کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ محکمہ جنگلات جنگلی جانوروں کو قابو کرنے میں ناکام ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں میں خو ف و ہراس پایا جارہا ہے اور وہ خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں ۔
Comments are closed.