سرینگر پولیس نے ’’ہٹ اینڈ رن ‘‘ کیس کو حل کیا ،ملوث شخص گرفتار

سرینگر؍03دسمبر: 26نومبر2018کے روز نامعلوم گاڑی نے راہ چلتے عبدالحمید لون ولد مرحوم عبدالحد لون ساکنہ شاہ ہمدان کالونی احمد نگر سرینگر کو نوے فٹ روڑ پر ٹکر مار کر شدید طورپر زخمی کردیا اگر چہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شخص کو فوری طورپر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ دوران پوچھ گچھ عین شاہدین نے بتایا کہ 207سفید ٹاٹا موبائیل نے مہلوک شخص کو ٹکر ماری جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کو بھی کھنگالا گیا۔ پولیس نے تمام زاویوں سے تحقیقات جاری رکھتے ہوئے ملوث معراج الدین شال باف ولد علی محمد ساکنہ عمر ہیر بژھ پورہ کے ساتھ ساتھ گاڑی زیر نمبر Jk01M-2575کا بھی پتہ لگایا ۔ پولیس نے ملوث شخص کی گرفتاری عمل میں لاکر اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

Comments are closed.