ویڈیو: پیپلز کانفرنس کے سابق چیرمین مرحوم عبدالغنی لون نے ہی وادی میں بندوق کلچر کو فروغ دیا: فاروق عبدا ﷲ

 

سرینگر؍02دسمبر ؍ جے کے این ایس؍ نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ نے پیپلز کانفرنس کے سابق چیرمین مرحوم عبدالغنی لون پر ریاست خاص کر وا دی کشمیر میں بندوق کلچر کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا۔ این سی سرپرست کے مطابق سجاد لون نیشنل کانفرنس کے خلاف ہر زہ سرائی کر رہا ہے تاہم جس دن میں نے اپنی زبان کھولی تو سب کچھ سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی ریاست میں اداروں کو کمزور کرنے کے ساتھ ساتھ خصوصی پوزیشن کو زک پہنچانے کی سازشیں کر رہی ہیں۔ جے کے این ایس کے مطابق بارہ مولہ میں تقریب کے حاشیہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲ نے کہاکہ پاک بھارت جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے بلکہ مسائل کو صرف اور صرف بات چیت کے ذریعے ہی حل نکالاجاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرتار پور رہداری سے سکھ مذہب کے ماننے والوں کو بڑی راحت ملی ہے اور اس سے دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد سازی کو فروغ ملے گا۔ پیپلز کانفرنس کے چیرمین سجاد لون کی جانب سے نیشنل کانفرنس پر الزامات عائد کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲ نے کہاکہ جس دن میں نے زبان کھولی اُس دن عوام کے سامنے سب کچھ عیاں ہوگا۔ فاروق عبدا ﷲ نے کہاکہ مسلح شور ش کے دوران پیپلز کانفرنس کے سابق چیرمین مرحوم عبدالغنی لون نے وادی میں بندوق کلچر کو فروغ دیا اگر چہ میں نے اُسے کہاکہ وادی میں نوجوانوں کو بندوق اُٹھاوا کر وہ صحیح نہیں کر رہے تاہم مرحوم لیڈر نے میری نہ سنی اور بندوق کلچر کو فروغ دیا جس کے باعث آج یہ سب کچھ دیکھنا پڑرہا ہے۔ فاروق عبدا ﷲ کے مطابق مرحوم لیڈر کو کچھ برس کے بعد احسا ہو گیا کہ اُس نے جو کیا وہ غلط تھا ۔ نیشنل کانفرنس کے سرپرست کا مزید کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی ریاست کے اداروں کو ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے اور اس سلسلے کی ایک کڑی کے تحت ہی جموں وکشمیر بینک کو پی ایس ایو میں ضم کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ گورنر کو عوامی مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے چاہیں نہ کہ وہ یہاں خصوصی پوزیشن کو زک پہنچائے۔
سٹیٹ سبجیکٹ قانون میں ترامیم کے بھیانک نتائج سامنے آسکتے ہیں

Comments are closed.