ویڈیو: ڈورو ویری ناگ میں جھڑپ ،لشکر طیبہ جنگجو، فوجی اہلکار ازجان :پولیس

 

سرینگر: جنوبی ضلع اننت ناگ کے ڈورو ویری ناگ علاقے میں جمعرات کو جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان شوٹ آئوٹ میں ایک جنگجو اور ایک فوجی اہلکار ازجان ہوئے.

معلوم ہوا ہے کہ ڈورو اننت ناگ کے گاسی کنڈ گائوں میں جنگجوئوں اور فوج کے درمیان مختصر جھڑپ اُس وقت ہوئی جب یہاں جمعرات کو فوج اور جنگجوئوں کے درمیان آمنا سامنا .

معلوم ہوا ہے کہ اس دوران طرفین کے مابین گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا ،جس میں ایک جنگجو جاں بحق اور 3 فوجی اہلکار زخمی ہوئے .بتایا جاتا ہے کہ زخمی اہلکاروں میں سے ایک اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا .

جاں بحق جنگجوکی شناخت آصف ملک عرف ابو اوکاشا ساکنہ کھاگ گنڈ ویری ناگ کے بطور ہوئی .مہلوک جنگجو کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ انجینئرنگ گریجویٹ تھا .

مہلوک فوجی اہلکار کی شناخت ہپی سنگھ کے بطور ہوئی جبکہ زخمی اہلکاروں کی شناخت بپندر سنگھ اور کلونت سنگھ 19 آر آر کے بطور ہوئی .

پولیس نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ویری ناگ جھڑپ اختتام پذیر ہوئی ،جس میں ایک جنگجو جاں بحق ہوا ،جسکی نعش اسلحہ سمیت برآمد کی گئی .

مہلوک جنگجو کی نعش آخری رسومات انجام دینے کےلئے لواحقین کے سپرد کردی گئی .علاقے میں صورتحال کشیدہ بنی ہوئی ہے .

دیلگام اور لارکی پورہ میں تشدد بھڑک اٹھنے کی اطلاعات ہیں .

Comments are closed.