جنگجوئوں کی ہلاکت پر بانڈی پورہ میں ہڑتال

بانڈی پورہ: شمالی ضلع بانڈی پورہ میں ہفتہ کو معمول کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی .یہاں یہ ہڑتال جمعہ جے روز سملر جنگل میں معرکہ آرائی میں 5 جنگجوئوں کی ہلاکت پر کی جارہی ہے .

اطلاعات کے مطابق قصبہ بانڈی پورہ اور اسکے مضافاتی گائوں میں ہفتہ کو تمام دکانات ،کاروباری ادارے اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سرگرمیاں متاثر رہیں .

سملر بانڈی پورہ گائوں ہیڈ کواٹر سے چار کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے ،جہاں جمعرات اور جمعہ کو جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان معرکہ آرائی ہوئی ،جس میں لشکر طیبہ کے پانچ عدم شناخت جنگجو جاں بحق ہوئے .اس معرکہ آرائی میں ایک مکان بھی تباہ ہوگیا .

بتایا جاتا ہے کہ جاں بحق عدم شناخت جنگجوئوں کومقامی قبرستان میں سپرد لحد کیا جائیگا .یہاں انتطامیہ کی ہدایت پر ہفتہ کو تعلیمی ادارے بند رہے .

Comments are closed.