سلمان کے بعد اب سنجے لیلا بھنسالی کو دیا پرینکا نے دھوکہ

بالی ووڈ کی دیسی گرل پرینکا چوپڑا ان دنوں سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ چھوڑنے کے بعد مسلسل خبروں میں بنی ہوئی ہیں۔ لیکن اب خبروں کی مانیں تو سلمان کے بعد پرینکا نے اب سنجے لیلا بھنسالی کی گینگسٹر فلم سے بھی اپنے قدم پیچھے کر لئے ہیں۔ سنجے لیلا بھنسالی کئی دنوں سے ایک لیڈی گینگسٹر ‘گنگو بائی کوٹھی والی‘ کی کہانی پر کام کر رہے تھے۔

گزشتہ ایک سال سے یہ خبریں آرہی تھیں کہ پرینکا اور سنجے اس فلم میں ایک ساتھ کام کریں گے۔ فلم کی شوٹنگ سال کے آخر میں شروع ہونے والی تھی۔ لیکن اب پرینکا نے اس فلم کو بھی الوداع کہہ دیا ہے۔ پرینکا کا یہ رویہ دیکھ کر سنجے لیلا بھنسالی کافی حیران ہیں۔ ڈی این اے کے مطابق سنجے اس فلم کو پرینکا کے ساتھ بنانے کے لئے پوری طرح تیار تھے۔ لیکن اداکارہ نے اپنے آئندہ ہالی ووڈ پروجیکٹ ’کاوبوائے ننجا وائکنگ‘ کی وجہ سے سنجے کی فلم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

Comments are closed.