کانگریس نے کی شروع حلقہ وار میٹنگیں
تنظیمی امورات ،سرگرمیوں اور ترقیاتی منظر نامے پر تبادلہ خیال
سرینگر:٢٥،جولائی:/ ریاستی کانگریس نے سیاسی سرگرمیوں سے متعلق حلقہ وار بنیادوں پر اوڑی سے لیکر ڈورو تک میٹنگوں کا عمل شروع کیا اور اس ضمن میں پہلی نشست سرینگر میں منعقد ہوئی ۔اس میٹنگ میں تنظیمی امورات ،سرگرمیوں اور ترقیاتی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔کے این این کے مطابقریاستی کانگریس نے سیاسی سرگرمیوں سے متعلق حلقہ وار بنیادوں پر اوڑی سے لیکر ڈورو تک میٹنگوں کا عمل شروع کیا۔سرینگر میں پارٹی ہیڈ کواٹر پر ایک غیر معمولی پارٹی میٹنگ منعقد کی ۔اس میٹنگ کی صدارت پارٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے کی ۔اس غیر معمولی میٹنگ میں پارٹی کے سینئر لیڈران وعہدایداران نے شرکت کی ۔میٹنگ میں ریاست جموں وکشمیر خاص طور پر وادی کشمیر میں موجودہ صورتحال ،تنظیمی امورات ،سرگرمیوں اور ترقیاتی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ریاست کو تقسیم کرنے والی طاقتوں کو شکست سے دوچار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ اس حوالے سے حکمت عملی بھی تریب دی گئی ۔ اس میٹنگ میں جن علاقوں کے پارٹی کارکنان کے وفود نے شرکت کی ،ان میں کر ناہ ،لولاب ،کپوارہ ،ہندوارہ اور امیراکدل شامل ہے ۔ان وفود کے ساتھ موجودہ صورتحال اور دیگر امو ر پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پارٹی عہدیداران نے پارٹی سربراہ کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا ۔میٹنگ میں تاج محی الدین ،حاجی عبدالرشید اور محمد انو ر بٹ نے بھی شرکت کی۔
Comments are closed.