مہجور نگر لین نمبر 9روز کالونی میں لوگ سراپا احتجاج

شاہراہ پر میکڈم نہ بچھانے پر لوگوں میں سخت ناراضگی

سرینگر23ٌؐ؍جولائی؍ مہجور نگر سرینگر کے لوگوں نے شاہراؤں پر میکڈم نہ بچھانے کے خلاف متعلقہ محکمہ کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کئے۔ مہجور نگر لین نمبر 9روز کالونی کے لوگوں نے بتایا کہ اگر چہ آر اینڈ بی محکمہ کو اس سلسلے میں تحریری طور پر بھی آگاہ کیا گیا تاہم حکام ٹس سے مس نہیں ہور ہے ہیں۔ جے کے این ایس کے مطابق مہجور نگر لین نمبر 9روز کالونی کے باشندوں نے آر اینڈ بی کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ محکمہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کرنے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہو گیا ہے۔ ویلفیئر کمیٹی کے صدر امر جیت سنگھ کی سربراہی میں وفد نے بتایا کہ معمولی بوندا باندی کے ساتھ ہی روز کالونی میں چلنا پھرنا مشکل ہو جا تا ہے کیونکہ پچھلے دس برسوں سے اس شاہراہ پر میکڈم نہیں ڈالا گیا ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگر چہ مقامی ممبر اسمبلی نے شاہراہ پر میکڈم بچھانے کی یقین دہانی کرائی تاہم ابھی تک میکڈم نہیں بچھایا گیا ۔ مقامی لوگوں نے گورنر این این ووہرا سے فوری اصلاح کا مطالبہ کیا ہے۔ جے کے این ایس

Comments are closed.