15جولائی سے طلاب گھر بیٹھ کر گرمائی تعطیلات کا لطف اُٹھائے گئے

ریاست کے تمام تعلیمی اداروں میں 24جولائی تک گرمائی تعطیلات کیلئے بند رہیں گے

0 21

سرینگر: وادی کشمیر میں جاری گرمی کی شدید لہر کے کے بیچ گرمائی تعطیلات کو لیکر جاری قیاس آرائیوںکو ختم کرتے ہوئے محکمہ تعلیم نے صوبہ جموں اور کشمیر میں 12جماعت تک کے تمام اسکول میں گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے جس کے تحت وادی کے ساتھ ساتھ جموں کے تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے 15جولائی سے 24جولائی تک گرمائی تعطیلات کیلئے بند رہے گئے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق محکمہ تعلیم نے ریاست کے تعلیمی اداروں میں گرمائی تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری ایک حکمنامہ کے مطابق جموں اور کشمیر کے صوبے کے 12جماعت تک کے تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے 15جولائی سے 24جولائی تک گرمائی تعطیل کیلئے بند رہے گئے اور یہ تمام تعلیمی ادارے گرمائی تعطیلات کے بعد 25جولائی کو دوبارہ درس و تدریس کیلئے کھول دئے جائے گئے ۔تمام اسکولوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اس حکمنامہ پر سختی سے عمل کریں اور جو کوئی بھی اسکول حکمنامہ کی حکم عدولی کرے گا اس کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں گرمی کی لہر میں اضافہ کے بعد اسکولوں میںزیر تعلیم بچوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے بعد والدین نے مطالبہ کیا تھا کہ اسکولوں میں گرمائی تعطیل کا اعلان کیا جائے ۔

تبصرے
Loading...