یورپی ارکان پارلیمنٹ کا پاک بھارت وزرائے اعظم کو خط

دونوں ممالک کی قیادت کشیدگی کے خاتمے کے لیے فوری طور پر مذاکرات کا آغاز کرے/خط کا متن

سرینگر: یورپی ارکان پارلیمنٹ نے پاک بھارت وزرائیاعظم کو خط لکھا ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔جے کے این ایس مانٹرنگ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے 40 ارکان نے وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر اظہار تشویش کیا گیا ہے۔یورپی پارلیمنٹ کے رکن سجاد کریم کی جانب سے لکھا گیا جس پر یورپی پارلیمنٹ کے وائس پریزیڈنٹ سمیت 40 ارکان نے دستخط کیے ہیں، خط میں پاکستان اور بھارتکے مابین کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی تشویش ناک ہے، دونوں ممالک کی قیادت کشیدگی کے خاتمے کے لیے فوری طور پر مذاکرات کا آغاز کرے۔خط میں پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رضاکارانہ واپسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کا یہ اقدام مذاکرات اور امن آ راستہ کھولنے کا باعث بنے گا جب کہ کشمیریوں کو شریک کیے بغیر دیر پا امن قائم نہیں ہو سکے گا جب کہ یورپی پارلیمنٹ اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

تبصرے
Loading...