یواے ای کا سوڈان میں نئی حکومت کے قیام کی حمایت کا اعلان

0 78

ابو ظہبی، 27 مئی (اسپوتنک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے سوڈان میں استحکام اور سلامتی کے علاوہ پرامن سیاسی عمل کے تحت نئی حکومت کے قیام کی حمایت کرنے کے علاوہ اس میں تعاون کی پیشکش کی ہے ۔ مقامی میڈیا نے یو اے ای کے ولی عہد پرنس محمد بن زاید النھیان کے حوالے سے اس بات کی جانکاری دی۔ سوڈانی ٹرانزشنل ملٹری کونسل (ٹی ایم سی) کے سربراہ عبد الفتح عبدالرحمن برہان اس سلسلے میں اتوار کو ابو ظہبی کے ایک روزہ سرکاری دورے کے لئے روانہ ہوئے ۔ یو اے ای کی خبر رساں ایجنسی ڈبلیواے ایم کے مطابق کراؤن پرنس محمد بن زید النھیان نے اتوار کو ٹی ایم سی کے سربراہ سے ملاقات کرکے سوڈان میں امن و استحکام کی بحالی کی کوششوں میں تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ کراؤن پرنس نے کہا کہ سوڈان میں پرامن سیاسی عمل کے تحت نئی حکومت کی تشکیل کے لئے لوگوں کو متحد ہونا ہوگا۔قابل غور ہے کہ سوڈان میں کئی ماہ سے حکومت مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں، جس کے بعد 11 اپریل کو ہوئے فوجی بغاوت کے بعد اقتدار میں آئی ٹی ایم سی نے دو سال کے اندر اندر ملک میں انتخابات کرانے کی بات کہی ہے ۔ فوجی بغاوت میں گزشتہ 30 برسوں سے سوڈان کے اقتدار پر قابض صدر عمر بشیر کو اقتدار سے بے دخل کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے . سوڈان میں لوگ فوج سے نئی حکومت کی تشکیل کے مطالبہ کیلئے مظاہرہ کر رہے ہیں۔اسپوتنک

تبصرے
Loading...