ہند پاک بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف اور پاکستانی رینجرس کے درمیان پھرشدید گولہ باری اور ماٹر شلنگ

آر پارنصف درجن افراد اور کئی مویشوی زخمی ،درجنوںرہائشی مکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان

0 36

سرینگر: لائن آف کنٹرول پر جنگ جیسی صورتحال کے بیچ ایک مرتبہ پھر ہند پاک افواج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک دوسرے کی چوکیوں کو نشانہ بنا یا اور شدید گولہ باری و شلنگ کی ۔ اسی دوران پاکستان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے کئی دھانچوں کا نقصان پہنچ گیا ہے ۔ ادھر لائن آف کنٹرول پرمسلسل گولہ باری کے نتیجے میں سرحدں کے قریب رہائش ؎پذیر لوگوں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ نقل مکان کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں ۔ سی این آئی کو دفاعی ترجمان سے موصولہ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر ہند پاک افواج کے مابین جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسہ جاری ہے ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح ایک مرتبہ پھر پونچھ کے دگوار سیکٹر میں پاکستانی فوج نے اندھادھند فائرنگ کی ۔ انہوںنے مزید بتایا کہ پہلے فائرنگ چھوٹے ہتھیاروں اور خودکار ہتھیاروں سے شروع ہوئی لیکن بعد میں پاکستانی فوج نے مورٹار وں کا استعمال کیا ۔ انہوںنے مزید بتایا کہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور ہماری افواج موثر طریقے سے جواب دے رہی ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے پاکستان کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہے اور کئی سیکٹروں میں پاکستانی رینجرس نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری کی ۔ ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے کئی دھانچوں کا نقصان پہنچ گیا ۔ پاکستان فوج کے شعبہ اطلاعات عامہ کے مطابق بھارتی جارحیت پر پاک فوج نے بھی بھر پور جواب دیا ہے اور بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا، ادھر لائن آف کنٹرول پر دونوں طرف سے رہائشی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ جنگ بندی معاہدے پر عملدار آمد کیا جائے ۔

تبصرے
Loading...