ہندوپاک افواج پھر آمنے سامنے ،مٹھائیوں کی مٹھاس دوروز میں ہی ختم

پونچھ میں دونوں جانب جدید ترین ہتھیاروں سے شدید گولہ باری

0 25

سرینگر// عید کے روز ایک دوسرے کو مٹھائیاں تحفے میں دینے کے محض دو روز بعد ہندوپاک افواج کے مابین ایک بار پھر گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ جس دوران دونوں ممالک کی فوج نے ایک دوسرے کی چوکیوں کو نشانہ بناکر جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق عید کے روز ہندوستان اور پاکستانی فوج نے ایک دوسر ے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آپس میں مٹھائیاں تقسیم کیں تاہم عید سے محض دو روز بعد ہی مٹھائیوںکی مٹھاس ختم ہوئی اور دونوں فوجیوں نے ایک دوسرے کے خلاف اپنی بندوقوں کے دہانے کھولے ۔ ذرائع کے مطابق بھارت اور پاکستان کی افواج نے سنیچر کو ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کی افواج نے ایک دوسرے کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے درمیانہ درجے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ دونوں طرف گولیوں کا تبادلہ آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔ادھر فوج کے دفاعی ذرائع نے سی این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے پاک فوج پر الزام عائد کیا کہ پاکستانی فوج نے سنیچروار کو بلا اشتعال بھارتی فوجی چوکیوں اور بستی کو نشانہ بناکر گولہ باری کی جس کا بھر پور جواب دیا گیا ہے ۔ دوطرفہ گولہ باری میں فی الحال کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ ( سی این آئی )

تبصرے
Loading...