روزنامہ ”تعمیل ارشاد“ "جو صحافتی میدان میں خاص پذیرائی اور اردو صحافت میں ایک مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے اشاعت کا 32واں سال مکمل کرکے الحمداللہ 33ویں سال میں قدم رکھ چکا ہے ۔تعمیل ارشاد کو جاری رکھنے اور اس کو ایک مقام پر پہنچانے کےلئے راہیں ہموار ،موافق،یکسان اور آسان نہیں تھے بلکہ وطن عزیز جموں وکشمیر کی طر ح کٹھن اور دشوار گزار تھے اور مختلف نشیب وفراز سے گذرنا پڑا۔اس دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑااور مصائب کی بھٹی میں سلگنا پڑا ۔تاہم اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ادارہ کے منتظمین وکارکناں نے ہرآزمائش اور چلینج کا مردانہ وار مقابلہ کیا ۔قلم ،عزت ، بےباکی اور حقیقت پسندی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا کشمیر پریس سروس میڈیا گروپ کا سفر ایک نصب العین کے تحت شدو مد سے جاری ہے اور انشاء اللہ جاری رہے گا ۔اللہ ہمارا حامی وناصر ۔

آکاش امین بٹ