ہمارا ماننا ہے کہ عملی تعاون ہی پاکستان اور بھارت کے مفاد میں ہے /امریکی ترجمان

پاکستان اور بھارت کشیدگی کو کم کرنے کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے

0 31

سرینگر: ہند پاک کے مابین لائن آف کنٹرول پر بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ نے پاکستان اور بھارت پر براہ راست مذاکرات پر زور دیا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی روزنامہ ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے براہ راست مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمارا ماننا ہے کہ عملی تعاون ہی پاکستان اور بھارت کے مفاد میں ہے’۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مسلسل رابطے میں ہیں۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کو ان معاملات پر اپنے ردعمل دینے کو کہا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم ان رپورٹس کو دیکھ چکے ہیں اور مزید معلومات کے لیے بھارت اور پاکستان کی حکومتوں سے رابطہ کیا جائے گا’۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کے افواج کے درمیان شدید گولہ باری ہوئی جس میں آر پار فوجی اہلکاروں اور عام شہریوں کے جانیں زیاں ہو گئی جبکہ تازہ گولی باری سے ہوئے نقصان کے بعد ہند پاک کے درمیان تعلقات میں کافی تنائو پیدا ہو گیا تھا ۔

تبصرے
Loading...