گیلانی پرچو دہ لاکھ سے زائد روپے مالیت کا جرمانہ عاید

0 23

سرینگر/: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے حریت کانفرنس (گ) کے چیئر مین سید علی گیلانی پرچو دہ لاکھ سے زائد روپے مالیت کا جرمانہ عاید کیاہے۔یہ جرمانہ اْن کی تحویل سے مبینہ طور غیر قانونی طوربر آمد کئے گئے دس ہزار امریکی ڈالر بر آمد کرنے پر عاید کیا گیا ہے جبکہ ای ڈی نے لبریشن فرنٹ چیئر مین محمدیاسین ملک کی تحویل سے بھی غیر ملکی کرنسی بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اس سلسلے میں ملک کیخلاف کارروائی جاری ہے۔خیال رہے کہ دلی کی ایک عدالت نے ای ڈی کو گیلانی کے فرزند نسبتی الطاف احمد شاہ کی پوچھ تاچھ کے بھی احکامات صادر کئے ہیں۔

تبصرے
Loading...