گول رامبن میں پولیس نے دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کیا کادعویٰ

ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے نقد اور اے کے 47ضبط

0 69

سر ینگر : گول رامبن کے علاقے میں پولیس وفورسز نے مشترکہ کارروائی کے دوران دو عسکریت پسندوں کاگرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک اے کے 47رائفل اور بڑی مقدار میں انڈیاً کرنسی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ۔پولیس وفورسز کے مطابق گرفتار کئے گئے عسکریت پسندوں سے پوچھ تاچھ جاری ہے اور مذیدگرفتاریوںکوخارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق گول رامبن کے علاقے میںاسوقت سنسنی اور خوف و دہشت کاماحول پھیل گیا جب پولیس وفورسز نے مشترکہ کارروائی کے دوران جنوب کشمیرسے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں شوکت احمد ساکنہ اونتی پورہ اور تو فیق احمدسا کنہ کولگام کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک اے کے 47رائفل ایک کروڑ پانچ لا کھ روپے انڈیاً کرنسی ضبط کرنے کادعویٰ کیا ۔پولیس کے مطابق مذکورہ نوجوانوں کومصدقہ اطلاع ملنے پرگرفتار کیاگیااور ان سے پوچھ تاچھ شروع کر دی گئی ہے مذیدگرفتاریوںکوخا رج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتا ہے ۔

تبصرے
Loading...