گورنر نے اوڑی میں گیس سلینڈر کے دھماکے میں ہوئی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

متاثرہ کنبے کے حق میں 8 لاکھ روپے کا ایکس گریشیا ریلیف فراہم کیا جائے گا

0 115

زخمی افراد کیلئے ایمز میں مفت علاج و معالجے کی سہولیت فراہم ہو گی

سرینگر: گورنر ستیہ پال ملک نے اوڑی میں گیس سلینڈر کے پھٹنے کے نتیجے میں پروینا اختر اور تین معصوم بچیوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
گورنر نے فوت شدہ افراد کی ارواح کیلئے شانتی کی دعا کی ہے اور متاثرہ کنبے کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اس واقعے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔
گورنر کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر بارہمولہ نے کنبے کے سرپرست کو 8 لاکھ روپے کا ایکس گریشیا ریلیف فراہم کیا ہے ۔ اس کے علاوہ اس واقعے میں زخمی ہوئے افراد کے حق میں 50 ہزار روپے کی نقد رقم اُن کے علاج و معالجے کیلئے فراہم کی گئی ہے اس کے علاوہ گورنر کی ہدایات پر صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے اس واقعے میں دو زخمی بچوں کو ایمز نئی دہلی میں مفت علاج و معالجے کیلئے بھیج دیا ہے ۔ان زخمی افراد اور ان کے تیمارداروں کیلئے سرینگر سے دہلی مفت ہوائی ٹکٹ اور ایمبو لینس کا انتظام کیا گیا ہے ۔

تبصرے
Loading...