کے کے شرما نے جموں میں پینے کے پانی کی سپلائی صورتحال کا جائزہ لیا

0 21

گورنر کے مشیر کے کے شرما نے آج یہاں ایک میٹنگ طلب کر کے محکمہ صحتِ عامہ کی کارکردگی اور جموں میں موسم گرما کے دوران پینے کے پانی کی سپلائی صورتحال کا جائزہ لیا۔
میٹنگ میں چیف انجینئر صحت عامہ وِنود گپتا کے علاوہ محکمہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
میٹنگ کے دوران ٹرانسفارمروں اور مشینوں کے اضافی سٹاک اور مختلف علاقوں میں موسم گرما کے دوران پانی کے اضافی ٹینکر سپلائی کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ٹرانسفارمروں اور مشینوں کا بینک قائم کرنے کے لئے پہلے ہی اقدامات کئے جاچکے ہیں۔
مشیر موصوف نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لینے اور اُن کا ازالہ کرنے کے لئے متواتر بنیادوں پر فیلڈ دوروں کا اہتمام کریں۔
اُنہوں نے محکمہ بجلی کے انجینئروں کو ہدایت دی کہ وہ محکمہ صحت عامہ کی تنصیبات کو بلا خلل بجلی سپلائی یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کو سخت گرمی کے دوران پینے کے پانی کی سپلائی فراہم کی جاسکے۔
اُنہوں نے اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کو آپسی تال میل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی۔

تبصرے
Loading...