کھر م سرہامہ میں محبوبہ مفتی کے قافلے پر پتھراؤ ،ایک گاڑی کو نقصان ایک ایس ایس جی اہلکار زخمی

0 86

سرینگر؍15اپریل/سی این ایس/ کھر م سرہامہ میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے قافلے پر پتھراؤ کے نتیجے میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ ایک ایس ایس جی اہلکار زخمی ہواہے۔سی این ایس کے مطا بق پیر کو محبوبہ مفتی کھرم زیارت شریف پر حا ضر ی دینے کے بعد بجبہارہ کی طرف جارہی تھی جہاں اْسے ایک پارٹی تقریب میں حصہ لینا تھا۔عینی شاہدین کے مطا بق جونہی محبوبہ مفتی کی آ مد کی خبر علاقہ میں عا م ہو ئی تو لوگوں نے بطور احتجاج کے بطور ہڑتال کرکے اپنا کاروبار معطل رکھی جس کے نتیجے میں علاقہ میں سراسمیگی کا ماحول رہا اور صورتحال پر تناؤ نظر آئی ۔نما ئند ئے نے عینی شاہدین کے حوالے سے مزید بتا یا کہ اگر چہ محبوبہ مفتی کی آمد کو لیکر سخت حفاظتی کے تحت علاقہ میں پولیس اور فورسز کی اضافی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی تاہم جونہی محبوبہ کے ساتھ جارہا گاڑیوں کا کارواں سرہامہ پہنچا تو ایک مشتعل ہجوم نے بائیکاٹ کے حق اور پی ڈی پی مخالف نعرے بلند کر تے ہو ئے ان کے قافلے پر بیک وقت کئی اطراف سے پتھراؤ کیاجس کے نتیجہ میں قافلے میں شامل کئی گاڑیوں کے شیشے چکنا چور ہوگئے تاہم فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر محبوبہ کو بہ حفاظت وہاں سے نکال کر بجبہارہ پہنچایا ۔ا س صورتحال کی وجہ سے قصبے میں افراتفری پھیل گئی۔ واقعہ کی وجہ سے حالات انتہائی کشیدہ نظر آئے اور امن و قانون کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور نیم فوجی دستے بھی کچھ ایک جگہوں پر فوجی اہلکار تعینات کردئے گئے۔ پولیس کے مطابق محبوبہ مفتی کے قافلے پر ایک پتھر پھینکا گیا جس کے باعث ایک ایس ایس جی اہلکا ر زخمی ہوا ہے۔ محبوبہ کو اس حملے میں کوئی گزند نہیں پہنچی تاہم اْس کے کارواں میں شامل ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔

تبصرے
Loading...