کپوارہ میں جنگل سمگلنگ عروج پر ، سبز سونے کی لوٹ جاری

پولیس اور محکمہ جنگلات کی مشترکہ کارروائی کے دوران کئی جگہوں پر لکڑی ضبط

0 15

سرینگر: سرحدی ضلع کپوارہ میں قومی سرمایہ سبز سونے کی لوٹ جاری ہے ۔کنڈی گام لولاب اور مزہامہ ہائے ہامہ میں دوالگ الگ جگہوں پر پولیس اور محکمہ جنگلات نے عمارتی لکڑی کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے جبکہ مقامی لوگوںنے جنگلات محکمہ کے متعلقہ عملہ اورجنگل چوروںکے مابین گہرے ساز بازکاالزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر محکمہ جنگلات کے ملازمین و افسران ایمانداری کے ساتھ کام کرتے تو جنگل سمگلنگ نہیں ہوتی ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ میں سبز سونے کی لوٹ اور کھسوٹ کا سلسلہ جاری ہے ۔جبکہ محکمہ جنگلات اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے سوگام میں عمارتی لکڑی کی سمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ایک لوڈ کیریرزیر نمبر JK09D-4591سے عمارتی لکڑی کی بھاری کھیپ ضبط کرکے کیس زیر ایف آئی آر نمبر 147/2019/379درج کرلیا ہے ۔اسی طرح کی دوسری کارروائی میں کنڈی گام لولاب میں محکمہ جنگلات نے کے اہلکاروںنے عمارتی لکڑی ضبط کرلی ہے ۔ اس دوران جنگل سمگروں کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ ادھر ایس ایچ او سوگام نے کہا ہے کہ وہ اپنے حدودمیں آنے والے جنگلاتی علاقے سے کسی بھی قسم کی جنگل چوری کی اجازت نہیں دیں گے اور انہوں نے مقامی لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اگر کسی شخص کو جنگل سمگلنگ میں ملوث پائیں تو فوری طور پر پولیس کو مطلع کریں ۔ ( سی این آئی )

تبصرے
Loading...