کپوارہ لولاب سڑک کی تعمیر و مرمت کے دوران ناقص میٹریل کا استعمال

سڑک پر میکڈم بچھانے کے چند دنوں بعد ہی میکڈم واپس اُکھڑ گیا ، مقامی لوگ برہم

0 12

سرینگر: کپوارہ لولاب سڑک کی تجدید ومرمت کے دوران ناقص مواد استعمال کرنے پر مقامی لوگوں نے رورل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف سخت برہمی اور ناراضگی کااظہار کیا ۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے معاملے کو سنجیدگی سے لیکر تحقیقات کے احکامات صادر کئے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ میں لولاب کپوارہ سڑک جو برسوں تک کافی خستہ حالی کی شکار تھی پر رواں برس تجدید و مرمت کا کام شروع کیا گیا جس دوران سڑک پر ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا جو چند دنوں بعد ہی واپس اُکھڑ گیا ۔ مقامی لوگوںنے اس صورتحال پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سڑک پر جب کام شروع کیا گیا تو اُسی روز شدید بارشیں شروع ہوئی اور لوگوںنے ٹھیکدار اور متعلقہ آفسر سے کام روکنے کی اپیل کی تاہم انہوں نے نہیں مانا اور برستی بارش میں ہی سڑک پر میکڈم بچھانے کا کام جاری رکھا جبکہ میکڈم میں استعمال کیا جانا والے مواد بھی ناقص تھا ۔ لوگوںنے کہا کہ میکڈم بچھانے کے چند دنوں بعد ہی سڑک پر کئی جگہوں سے پھر گڑھے بن گئے ۔ اس حوالے سے جب ضلع ترقیاتی کمشنر سے بات کی گئی تو انہوںنے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جائے گی اور قصورواروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔( سی این آئی )

تبصرے
Loading...