کولگام پولیس نے نقب زنی کا معمہ حل کیا دوسارق گرفتا ر

50

سرینگر: پچھلے کئی روز سے کولگام پولیس کو شکایتیں موصول ہو رہی تھیں کہ علاقے میں چوری کی وارداتیں رونما ہو رہی ہے۔ چنانچہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ پولیس نے چوری کی ان وارداتوں میں ملوث اہم سرغنہ شاہد احمد کمار ولد گل محمد کمار ساکنہ پہلو کولگام کی گرفتاری عمل میں لا کر اْس کے قبضے سے سی سی ٹی وی کیمراز اور لاکھوں روپیہ مالیت کی ادویات برآمد کرکے ضبط کی۔ دورانِ پوچھ گچھ چوری کی ان وارداتوں میں ایک اور شخص جس کی شناخت نشاط احمد ڈار ولد محمد ایوب ساکنہ چہلن کولگام (پراپریٹر ڈار میڈیکل سٹور چولگام کولگام )کے بطور ہوئی ہے کا نام سامنے آتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اْسے بھی گرفتا رکیا۔ دورانِ تحقیقات پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ دوا فروش چوری شدہ ادویات لینے میں ملوث ہے۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

تبصرے
Loading...